پیپلز پارٹی کی رہنماء شاہدہ رحمانی اور شمیم ممتاز کو اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے مبارکباد

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ شاہ فیصل ٹائون خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم ، سنیئر نائب صدر مہرالنساء قریشی ،پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ PS120 کے سنیئر رہنماء آباد محمد قریشی ، سلیم انصاری ، محمد حنیف خان ، رانا طاہر زبیر ، مولانا ابوالفتح ، ساتھی جمیل ، امتیاز مغل۔

سید امجد علی شاہ اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شاہدہ رحمانی کو مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی اور شمیم ممتاز کو مخصوص نشستوں پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مذکورہ رہنماء اسمبلی میں عوامی حقوق کے لئے آواز بلند اور شہید بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔