نجی شعبے کے قرض میں کمی ، سرکاری اداروں میں زبردست اضافہ

Debt Reduction

Debt Reduction

کراچی (جیوڈیسک) کراچی رواں مالی سال اب تک نجی شعبے کی جانب سے لیے گئے قرض میں شدید کمی اور سرکاری اداروں کے لیے گئے قرض میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2012 سے 17 مئی 2013 تک نجلی شعبے نے بینکوں سے صرف 82.2 ارب روپے قرض لیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 233 ارب روپے قرض لیا گیا گیا تھا۔

اس طرح نجی شعبے کی جانب سے لیے گئے قرض میں 65 فی صد کمی دیکھی جارہی ہے۔ دوسری طرف رواں مالی سال اب تک سرکاری اداروں نے بینکوں سے 46.6 ارب روپے کا قرض لیا جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں 141 ارب روپے کا قرض واپس کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی خسارے اور سرکاری اداروں کے نقصانات کی وجہ سے حکومت بینکوں سے بڑے پیمانے پر قرض لے رہی ہے۔ بینک صورت حال کے باعث نجی شعبے کو قرض نہیں دے رہے جو صنعتی ترقی سست ہونے اور بے روزگاری بڑھنے کی ایک وجہ ہے۔