پیپلز پارٹی عوام کے مینڈیٹ سے برسراقتدار آئی ہے پانچ سال اسکی آئینی مدت ہے

بھمبر : پیپلز پارٹی عوام کے مینڈیٹ سے بر سراقتدار آئی ہے پانچ سال اسکی آئینی مدت ہے حکومت وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میںاللہ کے فضل وکرم سے دور اقتدار پورا کرے گی شہید بھٹو کی جماعت سے غداری کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا ان خیالات کا اظہار پیپلزپرٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے کشمیر پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو صدر پاکستان آصف علی زرداری اورممبران اسمبلی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی تمام سازشیں خاک میں مل چکی ہیں پیپلز پارٹی کی موجودہ عوامی حکومت آزادخطے کے غیور باشعور جیالے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے موجودہ حکومت اپنا پانچ سالہ دور اقتدار پوراکرے گی انہوںنے کہاکہ چوہدری عبدالمجید پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن اور آزاد کشمیر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹو شہید کے مشن کے وارث ہیں انہوں نے بھرپور عوامی مینڈیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی ی مضبوطی اور خطہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب شروع کیا ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم عبدالمجید کے 2 سالہ مختصر ابتدائی دور میںآزادکشمیر میں تعمیروترقی کے مثالی کام ہوئے ہیں اور بے شمار پر پراجیکٹس پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے آزادکشمیر تعمیر و ترقی کا شاہکار نمونہ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو تعلیمی اصلاحات کی ہیں اور میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام سمیت سینکڑوں اسکولز کو اپ گریڈ اور سکولوں کی نئی بلڈنگز اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام منہ بولی کارکردگی کا ثبوت ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے ہرآڑے اور مشکل وقت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو
کے پیروکار بن کر عوام اور پارٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی جمہوریت کے استحکام اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے پارٹی قیادت کیساتھ کھڑے ہیں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جماعت بھی عوام کے اندر اپنی جڑیں مضبوط کرنے کیلئے اپنے نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں کو صوابدیدی عہدوں ہر ایڈجسٹ اور حکومتی دھارے میں شامل کرنا چاہیے تاکہ غیر نظریاتی اور وقتی طور پر فائدے اٹھانے والوںکا پارٹی سے خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سماہنی میرا گاؤں ہے سماہنی کے عوام بھی نام نہاد فصلی بٹیروں سے تنگ ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو عوام کے اندر مقبولیت اور پارٹی وفادار ہو کو ایڈجسٹ کرکے عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ومتفق ہیں اور انکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور صدر پاکستان آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔