پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ برف پگھلنے لگی ہے مگر بات کیا آگے بڑھے گی بھی یا نہیں؟ پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مہینوں سے جمی برف پگھلنے کے آثار نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

صدرآصف علی زرداری سے سندھ کے وزیراعلی سید قائم علی شاہ اور رحمان ملک نے ملاقات کی جس میں ایم کیوایم کو بھی سندھ حکومت میں شامل کرنے کی بات ہوئی۔ اس سے پہلے کراچی ائرپورٹ پرآمد کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شرکت کی دعوت دی رجب میں نوجوان وزیراعلی بنتا دیکھنا کا خواب دیکھنے والے پیپلزپارٹی کے رہ نما منظور وسان کو بھی شعبان میں نیا خواب آیا ہے۔

انہوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ جلد سندھ حکومت میں شامل ہوجائیگی۔ ان کاکہناہے کہ وفاق میں ویسے بھی ایم کیوایم کے لیے جگہ نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوں کاکہناہے کہ پہلے بھی ایم کیوایم کے ساتھ مل کرکام کیاہے اوراب بھی خوش دلی سے کریں گے۔باتیں توبہت ہوگئیں مگر کیا پیپلزپارٹی کے رہنما ماضی کی طرح نائن زیرو جا کر ایم کیو ایم کو باقاعدہ دعوت دیں گے یا نہیں، یہ واضح نہیں۔