عوام کو پٹوار کلچر سے ہر صورت نجات دلائیں گے : شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک) وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ دو ہزار چودہ تک مکمل کیا جائے گا، عوام کو تحصیلدار اور پٹوار کلچر سے ہر صورت نجات دلائیں گے۔ ایوان وزیر اعلی لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا تھا۔

کہ اکیس اضلاع میں ڈیٹا انٹری کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ سترہ ہزار موضعات کی ڈیٹا انٹری کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بعد فرد صرف تیس منٹ میں ملے گی۔

جس سے نظام میں شفافیت اور گڈ گورننس میں مدد ملے گی۔ شہباز شریف نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مزید اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریونیو بھرتی کرنے کی بھی ہدایت کی۔