عوام کو ریلیف کیلئے پولیس افسران اپنا کردار ادا کریں، لاہور ہائی کورٹ

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ پولیس کے اندر نہ ہی پراسیکیوشن ہے اور نا ہی انویسٹی گیشن کا عمل، پولیس افسروں کو اپنی روش بدلنا ہو گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو شیر اکوٹ سے گمشدہ شہری عمران کے کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران کئی ماہ سے لاپتہ ہے۔

متعدد درخواستوں کے باوجود پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی، اس پر لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ پولیس اپنے رویوں اور کام میں تبدیلی لائے، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ انویسٹی گیشن کا نظام تبدیل کیا جا رہا ہے، جلدہی اس کا نوٹی فکیشن جاری ہو جائے گا، اس پرعدالت نے ریمارکس دئیے کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے لیے پولیس افسران اپنا کردار ادا کریں۔