عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے چوروں اور لٹیروں کے خلاف ہر محاذ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ڈاکٹر غنچہ

تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 49 ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہاہے کہ پورے ملک کو حکمرانوں نے مسائلستان بنا کر رکھ دیا ہے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے چوروں اور لٹیروں کے خلاف ہر محاذ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اپنے ایک بیان کہا کہ ملک کی تاریخ گواہ ہے۔

جب بھی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا تو ان کے رہنمائوں نے لوٹ مار کا بازار گرم رکھا اور غریبوں کو جینے کے حق سے بھی محروم رکھا اب عوام 11مئی کو چوروں لٹیروں لینڈ مافیا قبضہ گروپ سے نجات حاصل کرنے کیلئے میزائل کے نشان پر مہر لگاکر اپنا حق ادا کریں اور ہم کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔