ملک کی ترقی میں محنت کشن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں حقوق فراہم کر کے ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ ملک کی ترقی میں محنت کشن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ‘انہیں حقوق فراہم کر کے ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہے ‘ ہمارا دین اسلام مزدوروں کے حقوق کی تلقین کر تاہے۔ محنت کش کے حقوق غصب کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میںرسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سینئر نائب صدر شاہد باجوہ ،ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر رفیق غنچہ ،جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر اور نائب صدر پنجاب سید ظہیر گیلانی کے ہمراہ لیبر ونگ کے صدر جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاکہ محنت کشوں کا عالمی دن منانے کامقصد شگاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عہد کرتا ہے کہ ہم بھی اپنے پیارے وطن کی ترقی کیلئے بھر پور محنت کریںگے او راپنے حقوق کسی کو غصب نہیں کرنے دیںگے۔

انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں او رآنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ انہوں نے افسران پر بھی زور دیا کہ چھوٹے ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور ملک وقوم کی ترقی کیلئے ہم من حیث القوم کسی قربانی او رمحنت سے گریز نہیں کریںگے۔