لوگوں کے حقوق پر اب ڈاکا نہیں ڈالا جا سکتا، چیف جسٹس

 Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

حیدر آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں میں آگاہی بڑھ رہی ہے، کسی کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالا جا سکتا لیکن سب کو مساوی انصاف دلانے کے لیے ابھی بہت جدوجہد کی ضرورت ہے۔

حیدر آباد میں سندھ ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ عہدے آنے جانے والی چیز ہیں، وکلا کی جدوجہد کا ثمر عدلیہ کی آزادی کی شکل میں ملا۔ وکلا کے اتحاد نے باعث ایک آمر ناکام ہو گیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں سے امتیازی سلوک خلاف آئین ہیں۔ حکومتیں آتی ہیں چلی جاتی ہیں اصل مسئلہ غربت کا خاتمہ ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ وڈیروں، جاگیرداروں اور چودھریوں میں قانون کا ڈر پیداکرنا ضروری ہے۔

عدلیہ آزاد ہونے سے امن وامان آئے گا اور سرمایہ کاری ہوگی۔ کراچی میں کوئی نیا قانون نہیں بنایا، صرف عملدر آمد کرا رہے ہیں۔ تاریخ ثابت کرے گی کہ سپریم کورٹ نے اپنا فرض ادا کیا یا نہیں۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آرہی ہے، وکلا قلم کے ذریعے تبدیلی لے کر آئے۔ اب کوئی عدلیہ پر شب خون مارنے کی جرات نہیں کرے گا۔