عوام کے نام نہاد خدمت گاروں کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بہیمانہ کوشش،عزائم کھل کر سامنے آگئے جبر اور دہشت کو الیکشن جیتنے کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں

کوٹلہ ارب علی خان(پریس ریلیز)عوام کے نام نہاد خدمت گار وں کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بہیمانہ کوشش،عزائم کھل کر سامنے آگئے جبر اور دہشت کو الیکشن جیتنے کاذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔

عوام میں خوف و ہراس حکومت اس واقعے کانوٹس لے اور الیکشن کے موقع پر قانون شکنی کو آہنی ہاتھوں سے روکے وکلاء برادری دن دیہاڑے قانون کی دھجیان اڑانے ااور عوام کے نام نہاد خدمت گار وں کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بہیمانہ کوشش نے چوہدری نعیم رضا کے عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں ،یہ واقعہ عوام میں زبردست خوف و ہراس کاباعث بنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چوہدری نعیم رضا کے پولیٹیکل سیکرٹری راجہ حق نواز بابر عرف بابری نے اپنے دیگر آٹھ ساتھیوں سمیت اپنے مخالف خالد شیخو چک کے وکیل میا ں ندیم آف ڈنگہ کے دفتر پر دن دیہاڑے ہلہ بول دیا دفتر میں توڑ پھوڑ کی ا ورمیاں ندیم کو اغوا کرنے کی بہیمانہ کوشش کی ۔ وہاں موجود لوگوں کی مزاحمت اور بروقت پولیس کاروائی کے باعث ان کی اغوا کی کوشش نام ہوگئی اور ملزمان موہری روڈ پر ڈیرہ چوہدری نعیم رضا پرچلے گئے۔

ڈی ایس پی سلطاں میراں کے حکم پر پولیس نے ڈیرہ نعیم رضا پر چھاپہ مارا جس کے جواب میں ملزمان نے پولیس پر زبردست فائرنگ کی اور پولیس کو ایلیٹ فورس طلب کرنا پڑی اور ڈیرہ سے چار ملزمان بمع اسلحہ گرفتارکر لئے گئے جبکہ راجہ حق نواز بابر عرف بابری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

وکلاء برادری نے دن دیہاڑے اس قانون شکنی اور قانون کو اپنے ہاتھ لینے کی بہیمانہ کوشش کے خلاف زبردست احتجاج کیاہے اور الیکشن کے موقع پرقانون شکنی کو آہنی ہاتھوں سے روکنے کامطالبہ کیا ہے۔

سول سوسائٹی مطالبہ کر رہی ہے کہ گرفتار مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے سول سوسائٹی اور وکلاء برادری نے چوہدری نعیم رضا سے ان کی اس پریس کانفرنس کاجواب مانگا ہے جس میں انہوں نے کامیاب ہوکر لوگوں کو ان کے جان و مال کے تحفظ کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔اس صریحاً قانون شکنی اورزیادتی پر کل بروز منگل کھاریاں بار کی طرف سے ہڑتال کااعلان کیا گیا ہے۔