عوام ہمارے ساتھ ہیں؛اللہ تعالیٰ نے چاہا تومسلم لیگ ن دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی ؛ رائوناصر علی

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدررائوناصرعلی خان میئو،رہنماء ن لیگ چوہدری آس محمد اور نیامت علی بھٹی نے اپنے مشترکہ بیاں میں کہا ہے کہ جسے جو کرناہے کرلے ۔اللہ تعالیٰ اور عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،باقی کسی فرعونی طاقت سے ہم ڈرنے والے نہیں۔

نوازشریف تو دور عمران خان ن لیگ کے عام ورکر سے مناظرہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ؛الیکشن ہارنے کے خوف نے سونامی خان کوپاگل کردیا ہے ۔نوازشریف خوابوں کے نہیں عوام کے دلوں کے راجا ہیں اورا لیکشن 2013ء کے نتائج ثابت کردیں گے کہ ن لیگ کا مقابلہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

سونامی خان سیاسی مقبولت حاصل کرنے کے لئے بار بار نوزشریف سے مناظرہ کی بات کررہا ہے ورنہ وہ خود جانتا ہے کہ اُسے کوئی نہیں جانتا ۔نوازشریف کے پاس فضول وقت نہیں ہے قوم اُنہیں وازرت عظمیٰ کی ذمہ داری دینے کا فصلہ کرچکی اب نواز و شریف کو ملک وقوم کو اندھروں سے نکال کرروشنوں کی طرف لیجانا ہے ناکہ فضول قسم کے لوگوں سے مناظرے کرنے ہیں۔

عمران خان والا تجربہ فیل ہوچکا اب پاکستان کے دشمن کوئی نیا مہرہ تلاش کریں ۔پاکستان میں اسلام مخالف پہروپیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔مائوں بہنوں کو باپردہ رکھنے کی بجائے جلسوں میں نچانے والے اپنی گندی سیاست کہیں اور لے جائیں ۔جو نوجوان نبیۖکی نعت سن کربور ہوجائیں وہ نظریہ پاکستان کے محافظ کیسے بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کی بنیاد پر بنا اور االلہ تعالیٰ نے چاہا تومسلم لیگ ن پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔