کہ حق وسچ کی آواز کو بلند کرنے ، شرافت ، صداقت ، مساوات ، اخوت ، ایثار جیسے جذبات کو معاشرے میں رواج دینا میری ترجیحات ہیں،حاجی اصغر کاہلوں

لاہور : آزاد امیدوار برائے حلقہ نمبر 134ُُپی پی ناروال حاجی اصغر علی کاہلوں نے کہا ہے کہ حق وسچ کی آواز کو بلند کرنے ، شرافت ، صداقت ، مساوات ، اخوت ، ایثار جیسے جذبات کو معاشرے میں رواج دینا میری ترجیحات ہیں۔

کمزور بے بس افراد کو حق دلانا میری اولین ذمہ داری ہے اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ 11مئی کا دن حلقہ کے عوام کیلئے خوشی کی نوید لیکر طلوع ہوگا کیونکہ انتخابی مہم میں ان کے منشور نظریات اور کارکردگی کو دیکھ کر بڑی تعداد میں مختلف پارٹیوں سے ناراض اور خواتین اور نوجوانوں سماجی ورکرز کی بڑی تعداد نے انکی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انکی انتخابی مہم چلانا شروع کر دی ہے