عوام کو ووٹ کے ذریعے خون چوسنے والے سیاسی کیڑوں کا احتساب کرنا ہوگا ، ڈاکٹر غنچہ

تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ نمبر 49 ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا ہے کہ عوام کو ووٹ کے ذریعے خون چوسنے والے سیاسی کیڑوں کا احتساب کرنا ہوگا 11مئی کا دن لٹیروں، چوروں اور جعلی ڈگری والوں کیلئے یوم احتساب ثابت ہوگا۔

عوام ووٹ کی طاقت سے قومی دولت لوٹنے والوں کو یکسر مسترد کردیں گے پاکستان کو بچانے کے لیئے محب وطن عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا بارہ کہومیں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عوام کو سبز باغ دکھانے والے انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دے سکے۔

چہرے بدلنے سے مسائل حل نہیں ہو ں گے تعلیم ، صحت ، بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ اٹھارہ کروڑ عوام اٹھ کھڑے ہوں تاکہ مستقبل میں صالح اور دیانت دار قیادت کا ہی انتخاب ممکن ہو انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے میزائل کو کامیاب کرکے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیں۔