پیرو : پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

U.S.

U.S.

امریکا (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں پولیس ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹِنگو مریا نامی شہر کے قریب واقع جنگل میں پرواز کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا۔

ہیلی کاپٹر علاقے کی نگرانی کے لئے معمول کی پرواز پر تھا۔ امدادی کارکنوں نے تینوں اہلکاروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔