پیرو : طوفانی بارشوں سے چھ افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر ہو گئے

Peru Rain Storm

Peru Rain Storm

پیرو (جیوڈیسک) پیرو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،چھ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔

پیرو کے شہر آریکیوپا میں حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ سڑکوں اور گھروں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکڑوں افراد ابھی تک پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

شہر بھر میں ذرائع مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ہر طرف سیلابی پانی کھڑا ہونے کے باعث ریڈ کراس کو امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔