پرویزمشرف کی اپیل پر ریٹرننگ افسر کو 12 اپریل کیلئے نوٹس جاری

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

لاہور(جیوڈیسک)لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سابق صدر پرویزمشرف کی اپیل پر ریٹرننگ افسر کو12اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

سابق صدر پرویزمشرف نے لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے روبرو قصور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

ان کا موقف ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62،63پر پورا اترتے ہیں اورچترال سے ان کے کاغذات منظور بھی ہوئے،الیکشن ٹیریبونل نے ریٹرننگ افسر کو 12اپریل کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔