پر ویز مشرف پر مشکل حالات، ن لیگ کی جد وجہد کا نتیجہ ہے،پر ویز رشید

 

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے راہنما پر ویز رشید نے کہا ہے کہ آج جن حالات کا سامنا پر ویز مشرف کر رہے ہیں یہ مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہی ہیں کیوں کہ جو Indemnity پر ویز مشرف کو دینے کے لئے ن لیگ سے کہا جا رہا تھا وہ Indemnity ن لیگ نے نہیں دلوانے دی۔

ہم پر یہ الزام کہ ہم نے پرویز مشرف کے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہو ئی ہے وہ قطعی طور غلط ہے،ہم نے پر ویز مشرف کے خلاف اس وقت بیانات دیئے جب ان کے خلاف بولنے کا مقصد قید تھی،حبس جا ،اور قید بند کی صعوبتیں تھیں۔

جیو ٹی وی سے بات کرتے ہو ئے حماد میر کی جانب سے کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن لے لیڈرز غیر ضروری بیانات کی سیاست نہیں کرتے اور نہ ہی ہماری کسی جماعتی اجلاس میں مشرف کے معاملے کو چھوڑنے کی بات ہوئی۔