پرویز مشرف آسمانی مخلوق نہیں، گرفتار ہونا چاہیے: تجزیہ نگار

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے عدالت سے فرار کو تجزیہ کاروں نے اہم واقعہ قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ قانون کوہر حال میں اپنا راستہ بنانا ہے چاہے کسی کو پسند آئے یا نہ آئے۔پرویز مشرف کے عدالت سے فرار نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ ماہرین کا کہناہے کہ سابق صدر نے اپنے لئے مشکلات پیدا کرلی ہیں۔ تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کہتے ہیں کہ مشرف کو بہادرانہ انداز میں گرفتاری دینی چاہیے تھی۔

سابق آرمی چیف آسمانی مخلوق نہیں اسے گرفتار کرنا چاہیے۔ جسٹس سعید الزمان صدیقی نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل بہر حال ہر حالت میں کرنا پڑے گی۔ دنیا نیوز کے سینئر اینکرپرسن محمد مالک نے پرویز مشرف کے عدالت سے فرار کو اہم واقعہ قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ سابق صدر تھوڑا سا ٹائم چاہتے ہوں ۔ ماہر قانون سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہوسکتاہے مشرف کراچی چلے جائیں ۔

تجزیہ کار طلعت مسعود نے سابق صدر کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کر دیں۔ ایاز امیر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے اپنے لیے مشکل کھڑی کرلی ہے ۔سابق آرمی چیف کو اب کہیں سے بھی ریلیف نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ مزاحیہ اداکاری ہے ہم نے مشرف کے گناہوں پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔