پرویز مشرف نے 3 نومبر کی ایمرجنسی بطور آرمی چیف نافذ کی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ خالد قریشی نے خصوصی عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے تین نومبر کی ایمرجنسی بطور آرمی چیف نافذ کی اور پی سی او کا حلف نامہ بطور صدر جاری کیا۔ مشرف غداری کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ نے بیان قلمبند کرادیا ہے۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ خالد قریشی نے خصوصی عدالت میں بیان دیاہے کہ تحقیقاتی ٹیم اس فیصلے پر پہنچی کہ مشرف آئین معطل کرکے اس کی پامالی کے مرتکب ہوئے۔

پرویز مشرف نے بطور آرمی چیف 3 نومبر کو ایمرجنسی نافذ کی۔ پرویز مشرف نے پی سی او کا حلف نامہ بطور صدر جاری کیا۔ خالد قریشی نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اےنے انہیں مشرف کے 3 نومبر کے اقدام کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔