ڈسکہ میں این جی کے زیر اہتمام تیس مستحق بچیوں کی شادی کا اہتمام

Marriage

Marriage

ڈسکہ (جیوڈیسک) نجی میرج ہال میں گذشتہ روز مقامی این جی او ینگ بلڈ فاﺅنڈیشن کی طرف سے اجتماعی شادیوں کے آٹھویں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تیس مستحق اور نادار بچیوں کی رخصتی کی گئی۔

دلہے باقاعدہ بارات لیکر آئے اور انکا فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر ز نے اسی طرح استقبال کیا جس طرح کوئی اپنی بیٹی کی شادی پر کرتا ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیالکوٹ کے معروف صنعتکار حاجی محمد اشرف مغل اور روحانی وسماجی شخصیت بابا جی خالد مکی مدنی تھے۔

اس تقریب میں دلہنوں اور دلہوں کے عزیزواقارب نے بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جن کے طعام کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ اس موقع پر فاﺅنڈیشن کی خواتین کو مہمانانِ خصوصی نے اعزازی طور پر چادریں بھی پہنائیں۔ تقریب کے آخر میں ان بچیوں کو دعاﺅں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ رسومات کے مطابق بچیوں کو فی کس کے حساب سے تقریباََ ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا روز مرہ استعمال کاسامان جہیز کے طور پر دیا گیا۔