کورنگی میں رینجرز کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن شرافی گوٹھ میں کارروائی کی کارروائی کے دوران پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔