پشاور: 13500 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری

Lady Health Workers

Lady Health Workers

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے تیرہ ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ڈبلیوز) کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ایل ایچ ڈبلیو ایسوسی ایشن کی سینیئر نائب صدر عائشہ کے مطابق ایل ایچ ڈبلیوز کی مستقلی کے لیے چار سال قبل پشاور ہائیکورٹ میں کیس درج کرایا گیا تھا۔

اٹھارہ ماہ قبل عدالت نے مستقلی کے حق میں فیصلہ دیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے تیرہ ہزار پانچ سو ایل ایچ ڈبلیوز، ایل ایچ ایس، ڈرائیوروں اور کلرکوں کو مستقل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ سینیئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ فیصلے کو یکم جولائی سے نافذ سمجھا جائے گا۔