پشاور، بڈھ بیر میں دو گروپوں میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں زبانی تکرار پر دو گرپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پشاور بڈھ بیر میں زبانی تکرار پر ایک ہی علاقے کے دو گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کا ایک ایک فرد فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لیں اور تفتیش شروع کر دی ہے، فائرنگ سے علاقے میں بھی شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔