کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ اورنگی ٹان دس نمبر غوثیہ چوک کے قریب فائرنگ سے بائیس سالہ محمد اعجاز شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اورنگی ٹا ن سیکٹر 14 گلشن بہار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔