توہین عدالت، سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایک صفحے کا مختصر تحریری فیصلہ جسٹس انور ظہیر جمالی نے تحریر کیا ہے جس کی عبارت تین سطور پر مشتمل ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے۔

کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس اور معاملہ نمٹا دیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹھائیس اگست کو عمران خان کی جانب سے وضاحت کے بعد توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا تھا۔سپریم کورٹ نیعدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر کرنے پر عمران خان کو اکتیس جولائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری۔

کیا تھا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ابتدائی سماعت کی جس کے بعد چیف جسٹس کوئٹہ میں مصروفیات کے باعث بنچ سے علیحدہ ہو گئے اور جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا