پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر اضافے کی تجویز

Petroleum products

Petroleum products

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں 4 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔