پشاور : سنٹرل جیل جانے والے تمام راستے سکیورٹی کی بنا پر بند

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سنٹرل جیل کی جانب جانے والے تمام راستے پولیس نے سکیورٹی کی بنا پر بند کر دیئے ہیں۔ پشاور پولیس نے رات گئے سنٹرل جیل کے آس پاس تمام شاہراہیں خاردار تار بچھا کر بند کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے جیل پر حملے اور دیگر تخریبی کارروائیوں کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ اس کے علاوہ نفری بڑھا کر صوبائی اسمبلی ہال، ایم پی اے ہاسٹل اور گورنر ہاس کے اطراف میں تعینات کی گئی ہے۔ شہریوں سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے، پولیس نے شہر بھر میں پٹرولنگ بھی شروع کر دی ہے۔