پشاور میں بچوں کی المناک شہادت دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے، شہزادہ جمال نظیر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نصرت اسلام پاکستان کے چیئر مین و شہزادہ موہڑہ شریف و سابق وفاقی وزیر شہزادہ جمال نظیر نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی المناک شہادت دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے معصوم بچوں کی شہادتوں سے پوری کائنات لرز اُٹھی ہے۔

صرت اسلام پاکستان ملک ایسی غیر انسانی رویوں کے خاتمے اور بہترین فلاحی و اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے میدان عمل میں اُتری ہے ان خیالات کا اظہار شہزادہ جمال نظیرنے اسلام آباد سے ناظم اعلیٰ سندھ صابر زمان ،عبدالرزاق سنگی،نائب ناظم محمد اشرف، محمد شریف ،حامد خان و دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا جو کہ 21دسمبر2014ء کو کراچی میں نصرت اسلام پاکستان کے تحت ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

شہزادہ جمال نظیر نے مزید کہاکہ خانقاہوں ،درگاہوں سے شروع ہونے والی یہ تحریک قوم میں حقیقی شعور اجاگر کرکے ملک کی ترقی و خوشحالی میںاہم کردار ادا کرے گی کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم اُمہ پر کڑا اور امتحان کا وقت آیا تو انہوں نے ہمیشہ مدد کے لئے خانقاہوں اور درگاہوں سے رہنمائی حاصل کی اور وہ فتحیاب ہوئے کیو نکہ خانقاہیں اور درگاہیں اولیاء اللہ کا مسکن ہوتی ہیں جو کہ اللہ کے دوست ہیں انہوں نے کہاکہ 21 دسمبر کو کراچی کے جلسہ عام میں نصرت اسلام پاکستان کا منشور واضح کیا جائیگا۔