پشاور شہر کی دیواروں پر ہر قسم کے پوسٹرز چسپاں کرنے پر پابندی عائد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی میونسپل کارپوریشن نے شہر کی دیواروں پر ہر قسم کے پوسٹرز چسپاں کرنے سمیت جی ٹی روڑ اور سروس روڈ پر گدھا وخچر گاڑیوں کے داخلے اور چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پشاور کی میونسپل کارپوریشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق شہر میں دیواروں پر ہرقسم کے پوسٹرز چسپاں کرنے اور شہر کے سروس روڈ اور جی ٹی روڈ پر گدھا گاڑی اور خچر گاڑی کے داخلے اور چلانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شہر میں سیاسی، مذہبی، تفریحی اور تجارتی پوسٹرز دیواروں پر چسپاں نہیں کئے جائیں گے۔ تاکہ ٹریفک میں حائل رکاوٹوں کو دور اور شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔