پشاور میں عید الفطر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں عیدالفطر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے خصوصی سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جس کے تحت پولیس کی اضافی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔ جبکہ بعض اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی بھی عائد ہے۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عیدالفطر کے موقع پر خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیاگیا ہے۔ جس کے تحت پولیس کی اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، پرہجوم مقامات پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکارو ں کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔