پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق فائرنگ چمکنی کے علاقے انقلاب روڈ پر واقع سبزی منڈی میں کی گئی جس سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے موقع سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔