پشاور ہائی کورٹ کا این اے 5 اور 27 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے این اے پانچ اور این اے ستائیس کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے حالیہ ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا کے ان تمام پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے جن پر خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح اوسط صفر یا انتہائی کم رہی۔

ضمنی انتخابات کے موقع پر بعض حلقوں میں مقامی علما اور مشاران کی جانب سے عائد پابندی کے بعد خواتین کے بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ یا تو سرے سے ڈالے ہی نہیں گئے یا پھر خواتین کی بڑی تعداد پابندی کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے قاصر رہی۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ پولنگ کی طرف راغب کرنے کے لیے مہم چلانے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ خواتین اس قومی عمل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔