پشاور میں مکان پر چھاپہ، دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ اور بارود برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حسن گڑھی میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔ مکان سے چار خود کش جیکٹس اور بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر حسن گڑھی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا۔

مکان سے خطرناک دہشت گرد قاری اقبال کو گرفتار کر لیا گیا جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے بتایا گیا ہے،ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ مکان سے چار خود کش جیکٹس، دستی بم، ڈیٹو نیٹرز اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ پولیس فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔