پشاور : شدت پسندوں کے حملے میں ایف سی کے 6 جوان شہید، 7 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) ایف آر پشاورکے علاقے کشن گڑھ میں رات گئے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں ایف سی کے 6 جوان شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔

حملے کے دوران 3 اہلکار لاپتا بھی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ ایف آر پشاور کے علاقے کشن گڑھ میں رات گئے ہوا۔