پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلتھ پالیسی کا اعلان کر دیا

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صحت ،تعلیم اور تھانوں کا ایسا نظام لارہے ہیں جو پورے پاکستان کے لئے ایک مثال ہوگا۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں صوبائی حکومت کی صحت کی پالیسی کے اجرا کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس، اسپتالوں، اسکولوں، یونیورسٹیوں اور احتساب کا ایسا نظام لارہے ہیں جو پورے پاکستان کے لئے ایک مثال ہوگا۔

عمران کا مزید کہنا تھا کہ ساری جماعتوں کو کے پی کے میں بار بار باریاں ملی ہیں ہماری پہلی باری ہے تحریک انصاف کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ کرپشن کی بیماری کا علاج بھی اسپتالوں میں کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں جو بھی مریض لایا جائے اس کو تمام سہولیات اسپتال میں ہی میسر آئیں اور انسانوں میں فرق نہ کیا جائے۔