پشاور میں وکیل کا قتل ، لاہور میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

Lahore Boycott

Lahore Boycott

لاہور (جیوڈیسک) پشاور میں وکیل کے قتل کیخلاف لاہور میں وکلا نے عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ پنجاب بار کونسل نے پشاور میں سینئر وکیل کے قتل کیخلاف صوبے بھر کے وکلا سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کی اپیل کی تھی۔

اسی سلسلے میں لاہور میں وکلا نے سیشن کورٹ ضلع کچہری ، ماڈل ٹاون کچہری، کینٹ کچہری اور ایوان عدل میں عدالتی کام بند کر دیا۔ وکلا مکمل عدالتی بائیکاٹ کر کے یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ حکومت وکلا کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان واقعہ کا ازخود نوٹس لیں۔