پشاور: دستی بم کا حملہ، فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں دستی بم کے حملے اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

جس پر گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

جبکہ دو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔