پشاور: ہشت نگری میں فیملی پارک کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقے ہشت نگری میں فیملی پارک کے قریب دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق ہشت نگری میں فیملی پارک کے قریب اسلحے کی دکان کے باہر دھماکا ہوا ہے ، کئی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، شیشے لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے سے سڑک پر کھڑی 5 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔