پشاور میں کاغذ ات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک)پشاور خیبر پختونخوا میں آئندہ عام انتخابات کے لیے کاغذ ات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔چھٹی کا دن اور بارش کی وجہ سے کاغذات وصول کرنے والوں کا رش نسبتا کم رہا۔ الیکشن کمیشن پشاورکے دفتر اور جوڈیشل کمپلیکس میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کے پہلے دن اکا دکا امیدوار ہی فارم وصول کرتے دکھائی دیئے۔

چھٹی کا دن اور بارش کے باعث زیادہ رش نہیں تھا۔ تاہم کاغذات نامزدگی وصول کرنے والے کافی پر عزم دکھائی دے رہے تھے۔عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی 8 ،صوبائی اسمبلی کی 99، خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 22 جبکہ اقلیتوں کی تین نشستوں کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرائیں گے۔کاغذات نامزدگی 24 سے 29 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔30 مارچ سے 5 اپریل تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔

9 اپریل تک اپیلیں جمع کرائی جائیں گی۔ جن کا فیصلہ 16 اپریل کو ہوگا جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اپریل کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کے پہلے روز اتنی گہما گہمی تو دکھائی نہ دی۔تاہم سب سے مختلف جو چیز یہاں دیکھنے کو ملی وہ تھی پرانے چہروں کے ساتھ نئے چہروں کی فارم وصولی۔