پشاور: مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش

Airport

Airport

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ سلیمان خیل میں نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے پر آج صبح 5 بجے فائرنگ کی گئی۔

تاہم طیارے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچااور اسے بحفاظت باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے۔

کہ عینی شاہدین نے 4 حملہ آوروں کو سلیمان خیل سے خیبر ایجنسی فرار ہوتے دیکھا،عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دستی بموں اور ایس ایم جیزسے لیس تھے۔