پشاور میں اے این پی ،کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر میں دھماکے،پانچ زخمی

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں اے این پی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔فقیر کلے چوک میں اے این پی کے انتخابی دفتر کے قریب بم دھماکا ہوا، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق بم ڈھائی کلو وزنی اور گھی کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔دریں اثنا کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر میں دھماکے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔