پشاور : دہشت گردوں کے حملوں میں اہلکار جاں بحق، چار زخمی

peshawar

peshawar

پشاور (جیوڈیسک) میں پولیس چوکی اور گشت کرنے والے اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملوں میں ایک اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ بڈھ بیر کے علاقے میں ماشوگگر پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کر دیا۔

فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ علاقہ میں مزید نفری طلب کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اس سے پہلے گلبہار کے علاقے میں گشت کرنے والے دو اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل کرامت اللہ جاں بحق اور شاہد اللہ زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔