کراچی : فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 6 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، سب انسپکٹر سمیت 6 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا جبکہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا رکن شیرعالم بھی مارا گیا۔ لانڈھی کے علاقے مرتضی چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

مقتولین کی شناخت یوسف اور عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے۔ گلستان جوہر میں فائرنگ سے درخشاں تھانے میں تعینات سب انسپکٹر عدیل، اس کا بھائی آصف اور علی رضا جاں بحق ہو گئے۔

سول ھسپتال کے قریب ایک شخص کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ منگھو پیر میں فائرنگ سے شیر عالم نامی شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شیر عالم کالعدم تنظیم کا رکن تھا اور وہ کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔