پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو سپر وائزر جاں بحق، خاتون سمیت دو زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو سپر وائزر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

ایس پی رورل رحیم شاہ کے مطابق متنی ہسپتال کے احاطے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیمکا سپر وائزر جاں بحق ہو گیا، فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جا رہی تھی۔