پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے اضافہ

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی منظوری دیدی۔ پٹرول کی قیمت بر قرار رکھنے کی اوگرا کی سفارش مسترد ہونے سے یکم جون سے پٹرول دو روپے اٹھارہ پیسے فی لٹر مہنگا ہو جائیگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دیدی ہے۔

پٹرول دو روپے اٹھارہ پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں سات پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے چھیالیس پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اٹھتیس پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

جہازوں میں استعمال ہونیوالے تیل بھی چھتیس پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت ننانوے روپے ستتر پیسے ، مٹی کا تیل ترانوے روپے نواسی پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت انانوے روپے تیرہ پیسے ہوگی جبکہ جہازوں میں استعمال ہونے والا جے پی ون کی نئی قیمت تراسی روپے آٹھ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ قیمتوں میں کمی اور اضافے کا اطلاق آج رات بارے بجے سے ہوگا۔