پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے چار روپے تک مہنگی

Petrol

Petrol

حکومت کا جاتے جاتے عوام کو پیٹرول بم کا تحفہ تیل مصنوعات تین سے ساڑھے چار روپے فی لیٹر تک مہنگی پیٹرول 3 روپے 53 پیسے،ڈیزل 4 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مطابق پیٹرول 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔اسی طرح ڈیزل 4 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 113 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قمیت 3 روپے 79 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی ہے جس سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 103روپے 69 پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 3روپے 93 پیسے اضافے سے 98 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کو فی الحال مخر کردیا گیا ہے۔