پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے اضافے کا خدشہ

Petroleum products

Petroleum products

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ملک میں بھی یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے ذرائع کو بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول 4 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2، 2 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 111 ڈالر سے بڑھ کر 114 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔