پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجبورا اضافہ کیا: وزیر پٹرولیم

Petroleum Minister

Petroleum Minister

کراچی (جیوڈیسک) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اوگرا نے کیا اور یہ ایک مجبوری تھی۔ وزیر پٹرولیم کی ذرائع کے نمائندے جواد ملک سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگر یہ قیمتیں نہ بڑھاتے تو اس کے دور رس منفی اثرات مرتب ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے اوگرا کی تجویز کے باوجود ڈیزل کی قیمتوں میں آدھا اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فارمولا ہم نے نہیں بنایا، کئی سالوں سے رائج ہے، حکومت کے مالی معاملات ایسے نہیں کہ تمام سبسڈی خود برداشت کر لیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوتے ہی یہاں بھی عوام کو ریلیف دیں گے۔