پالتو گھوڑے نے وفاداری کی مثال قائم کردی

Horses

Horses

لندن (جیوڈیسک) گھوڑوں کو جانوروں میں اپنی وفاداری کی وجہ سے جانا جاتا ہے جس کی کئی مثالیں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال برطانیہ کی کاؤنٹی گریٹر مانچسٹر میں بھی سامنے آئی جہاں ایک پالتو گھوڑا اپنی آخری سانسیں لیتی مالکن کو الوداع کہنے اسپتال جاپہنچا۔

کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا 77 سالہ شیلا مارش نامی خاتون نے بستر مرگ پر اپنے پالتو گھوڑے سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس پر برانون نامی گھوڑے کو اسپتال پہنچایا گیا۔ مالکن کو بستر پر پڑا دیکھ کر گھوڑا بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

اور مالکن کے چہرے پر پیار کرنے لگا جسے دیکھ کر خاتون کے عزیز و اقارب بھی آبدیدہ ہوگئے۔ اپنے پالتو گھوڑے سے الوداعی ملاقات کے کچھ ہی گھنٹوں بعد خاتون تو دار فانی سے کوچ کر گئیں لیکن اپنے پالتو جانور سے لگاؤ کی یہ داستان امر ہوگئی۔