مخیر حضرات المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کر کے انسانیت کی خدمت میں ساتھ دیں، محمد شعیب سمیع

کراچی : المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت اللہ بخش گوٹھ و اطراف کے علاقوں میں ماہ رمضان کے تیسرے عشرے کے آغاز پر غریب و بے سہارا خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئی اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی حماد حسین نے راشن تقسیم کی نگرانی اور المصطفیٰ ایجوکیشنل اکیڈمی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ملک بھر میں غریب اور بے سہارا عوام کا سہارا ہے بفضل تعالیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی شب روز انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

اس کے نوجوان رضا کار ملک کے چپے چپے میں ہمہ وقت دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے سرگرم عمل ہیںاس موقع پر محمد شعیب سمیع نے کہاکہ مخیر حضرات المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کر کے انسانیت کی خدمت کریں اس موقع پر امام و خطیب جامعہ مسجد تاجدار حرم و نگراں مدرسہ تاجدار حرم و المصطفیٰ اکیڈمی محمد ایوب قادری۔ عاصم امین ،فرحان احمد ،حافظ احمد رضا،و دیگر موجود تھے بعد ازاں سید حماد حسین نے فراز لیاقت کے ہمراہ جامعہ مسجد تاجدار حرم و مدرسہ میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور مسجد کے لئے جرنیٹر امام و انتظامیہ کے حوالے کیا۔